ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مودی نے طبی آلات کو وطن میں بنانے کی اپیل کی

مودی نے طبی آلات کو وطن میں بنانے کی اپیل کی

Thu, 25 May 2017 23:17:46    S.O. News Service

ممبئی، 25مئی،(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے غریبوں کو سستا علاج مہیا کرانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے درآمد پر انحصار کم کرنے کے لئے طبی آلات کو ملک میں بنانے کے لئے اسٹارٹ اپ شروع کرنے کی آج اپیل کی۔ٹاٹا میموریل سینٹر کی سماجی خدمات کے 75سال پورے ہونے کے موقع پر ایک کتاب کے اجراء کے بعد مودی نے کہا کہ ہر سال 10لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کینسر ہوتا ہے اور بیماری سے ہر سال تقریبا 6.5لاکھ لوگ مر جاتے ہیں۔کینسر پر تحقیق کرنے کے لئے بین الاقوامی ایجنسی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ اعدادوشمار صرف 30سالوں میں دوگنا ہو جائیں گے،وہ ممبئی میں منعقد ہ پروگرام کو نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ 70فیصد طبی سازوسامان بیرون ملک سے درآمد کئے جاتے ہیں جس سے علاج کافی مہنگا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس صورت حال کو تبدیل کیا جانا چاہئے کیونکہ اس سے علاج مہنگا پڑتا ہے۔مودی نے کہا کہ میں سٹارٹ اپ صنعت کو آگے آنے اور اس پر تحقیق کرنے کی اپیل کرتا ہوں کہ طبی آلات کو کیسے وطن میں بنایا جاسکتا ہے،ہم چاہتے ہیں کہ آلات یہاں بنائے جائیں تاکہ مریضوں کو فائدہ ہو۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کا مقصد غریبوں اور ضرورت مندوں کو سب سے زیادہ سستی اور اچھی صحت کی سہولت فراہم کرنا ہے اور اس وجہ سے وہ 15سال کی مدت کے بعد مجموعی طور پر نقطہ نظر کے ساتھ قومی صحت پالیسی لے کر آئی ہے۔
 


Share: